جاپان کے شہر ناکانو میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ٹوکیو سے جاپانی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
جاپانی میڈیا کے مطابق حملہ آور کے ایک مکان میں چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت پر پابندی لگادی ہے۔
جاپانی میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔