• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل چارلس کیو براؤن امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جنرل چارلس کیو براؤن امریکی فوج کےنئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد ہوگئے۔ 

واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے مطابق نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے کیا۔

جنرل براؤن اس وقت امریکی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف ہیں، وہ امریکی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام چیف ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن اور چیف آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سیاہ فام ہوں گے۔

موجودہ وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن۔
موجودہ وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن۔

اس سے پہلے جنرل کولن پاول چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہ چکے ہیں۔ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی ستمبر میں سبکدوش ہوں گے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید