• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزمان ٹھٹھہ، گھارو کے پولٹری فارم سے مردہ مرغیاں سستے دام خرید کر بازاروں میں فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے دو ہزار کلو سے زائد مردہ مرغیوں سے بھری پک اپ قبضے میں لے لی گئی ہے ، ملزمان کی شناخت حسنین اسلم، جاوید اور فاروق کے نام سے کی گئی، ملزم حسنین نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کی گجو، سجاول، گھارو، ٹھٹھہ اور بدین بڑی منڈیاں ہیں، پولٹری فارمز سے مردہ مرغیاں سستے داموں خرید کر گلشن حدید میں سپلائی ہوتی ہیں، مردہ مرغیوں کے بڑے خریدار باربی کیو ہوٹل، مارٹ اور فاسٹ فوڈ والے ہیں، ایک پولٹری فارم سے دو سو سے چار سو مردہ مرغیاں مل جاتی ہیں، ساڑھے سات سو سے زائد مرغیاں سپلائی کیں اور بچی ہوئی مردہ مرغیاں اسٹاک کے لیے گودام پر لائے تھے، ملزمان کورنگی کے رہائشی ہیں، کامران ملک نامی شخص مکروہ دھندے کا مالک ہے، پولیس کے مطابق ملزم کامران ملک کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید