• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہرخان نے 10دن میں 10کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے بچے کی پیدائش کے بعد 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کر کے اپنے فالوورز کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 7 کی فاتح، 39 سالہ گوہر خان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔

اس اسٹوری میں گوہر خان نے اپنی مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کر لیا ہے، اب بس 6 کلو مزید کم کرنا باقی رہ گیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گوہر خان کا اسٹوری کو شیئر کرنا ہی تھا کہ بھارتی سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے خوب شیئر کیا گیا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

گوہر خان کے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کرنے پر وزن کم کرنے کے خواہشمند انٹرنیٹ صارفین گوہر خان سے ڈائیٹ پلان اور اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کا طریقہ کار پوچھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی دسمبر 2020ء میں کوویڈ19 کے دوران ہوئی تھی۔

اداکارہ گوہر خان کے ہاں رواں ماہ 10 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ اداکارہ کی پہلی اولاد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید