• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراک اوباما کا ٹینا ٹرنر کے مداحوں کیساتھ مل کر گلوکارہ کو خراجِ عقیدت

باراک اوباما، فائل فوٹو
باراک اوباما، فائل فوٹو  

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گلوکارہ ٹینا ٹرنر کےمداحوں کے ساتھ مل کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

 باراک اوباما نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر باصلاحیت گلوکارہ ٹینا ٹرنر کی شخصیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹینا ٹرنر طبیعت کی کچی لیکن ایسا طاقتور اثاثہ تھیں جنہیں روکا نہیں جاسکتا تھا وہ خوشی، غم یا فتح جو بھی ہو بے دھڑک ہوکر بولتی اور گاتی تھیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ آج ہم راک اینڈ رول کی ملکہ، اور ایک ایسے ستارے کے اعزاز میں دنیا بھر کے مداحوں میں شامل ہیں جس کی روشنی کبھی ختم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹینا ٹرنر امریکی نژاد ایسی گلوکارہ ہیں جنہوں نے کھیتی باڑی چھوڑ کر اب تک کے سب سے مشہور فنکاروں میں اپنی جگہ بنائی اور  بدھ کے روز 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید