• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومان کی ثالثی میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اومان کی ثالثی میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے جاسوسی کے الزام میں قید بیلجیئن قیدی کو رہا کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیلجیئم نے بھی گرفتار ایرانی  سفارتکار  کو رہا کر دیا۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایران میں بیلجیئم کے شہری کو 2022 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

ایران میں بیلجیئم کے شہری کو جاسوسی کے الزام میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بیلجیئم میں ایرانی سفارتکار پر2021 میں فرانس میں بم دھماکوں کے منصوبے کا الزام تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بیلجیئم میں ایرانی سفارتکار کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید