• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: سوئس بینک سابق جارجین وزیراعظم کو 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرے، عدالت

سنگاپور کی عدالت نے کریڈٹ سوئس بینک کو سابق جارجین وزیراعظم کو 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے بینک کا دیوالیہ نکلنے کے خدشے کے پیش نظر مارچ میں کریڈٹ سوئس کو ایک دوسرے سوئس بینک ’یو بی ایس‘ نے خرید لیا تھا۔

جارجیا کا سابق وزیراعظم بڈزینا ایوانشولی نے کریڈٹ سوئس کے خلاف سنگاپور، نیوزی لینڈ اور برمودا میں مقدمات درج کروائے تھے۔

سابق وزیراعظم کا الزام تھا کہ بینک کی دھوکہ دہی اور بدانتظامی کی وجہ سے مجھے سرمایہ کاری میں بڑا نقصان ہوا۔

انہوں نے کریڈٹ سوئس کی سنگاپور میں واقع ذیلی برانچ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

سنگاپور کی انٹرنیشنل کمرشل کورٹ نے آج بڈزینا کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

جج پیٹریشیا برگن نے فیصلے میں کہا کہ آج کی تاریخ میں سابق وزیراعظم کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بنتے ہیں۔

کریڈٹ سوئس کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید