• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی آرامکو، عراق میں 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ پیداوار کی حامل گیس فیلڈ تیار کرے گی

جدہ (شاہدنعیم) عراقی وزیر تیل حیان عبدالغنی نے کہا ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو عراق میں ایک گیس فیلڈ تیار کرے گی۔اس گیس فیلڈ سے روزانہ 40کروڑ مکعب فٹ سے زیادہ گیس پیدا ہوگی۔ عراقی وزارت تیل نے وزیرعبدالغنی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سعودی آرامکو مغربی صوبہ الانبار میں عکاس گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری اور ترقی کرے گی۔حیان عبدالغنی نے یہ اعلان سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ سعودی عراقی رابطہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر کیا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ نیبراس منصوبہ میں سرمایہ کاری کا ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید