• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4گاڑیاں، 39موٹر سائیکل، نقدی، طلائی زیورات غائب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں درجنوں وارداتوں میں4گاڑیاں ،ایک رکشہ ، 39موٹر سائیکل، لاکھوں روپےکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان اڑا لیا گیا۔تھانہ کینٹ کی حدود میں میٹرو سفر کے دوران خاتون کے پر س سے 10 لاکھ مالیتی سونا، تھانہ آبپارہ کے علاقے میں مکان دلوانے کے لیے تیس لاکھ روپے ،تھانہ ائر پورٹ کی حدود سےگن پوائنٹ پر موبائل و تین لاکھ،تھانہ صادق آباد کی حدود میں نوکرانی نےساڑھے سات تولےطلائی زیورت اور 25ہزارروپے،مارگلہ کے علاقے میں ملازمہنے گھر سے نو تولہ زیور اڑا لیے۔دیگر وارداتیں تھانہ نیو ٹاؤن، ویسٹریج، پیرودہائی ، آر اے بازار ،آبپارہ، کراچی کمپنی ، شالیمار ، ترنول ، شہزادٹاؤن، کھنہ، کورال اور مارگلہ کے علاقے میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید