• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس نے یوکرین پر ہفتے اتوار کی درمیانی شب 54 ڈرون حملے کیے جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوئے۔

یوکرینی فوج کا دعویٰ  ہے کہ روس کے 54 میں سے 52 ڈرون مار کر گرا دیے۔

یوکرینی فوج کے مطابق روس کے 40 ڈرون حملوں میں دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا گیا جہاں روسی ڈرون حملوں سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوئے۔ 

واضح رہے کہ روس کی جانب سے شہر پر ڈرون حملے اس وقت کیے گئے جب یوکرینی دارالحکومت کیف میں 1541 سال قبل اس شہر کے قیام کے سلسلے میں’کیف ڈے‘ منا رہے تھے۔

کیف میں اس دن کو عام طور پر اسٹریٹ فیئرز، لائیو کنسرٹس اور خصوصی میوزیم نمائش کر کے منایا جاتا ہے۔

رواں سال اس خاص دن کے لیے چھوٹے پیمانے پر کافی منصوبے بنائے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید