بیجنگ (اےایف پی)چین میں تیار کردہ پہلے مسافر بردار طیارے نے اتوار کو یہاں اپنی پہلی کمرشل پرواز کی یہ چین کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے جو فضائوں میں اب مغرب سے مسابقت کا خواہاں ہے۔ چین کا سی۔919جیٹ طیارہ بوئنگ۔707اور ایئربس کا مدمقابل ہے۔ اس طرح اب چین کا مغربی ٹیکنالوجی پر ہی انحصار کم ہو جائے گا۔ اس طیارے کی شنگھائی سے بیجنگ پہلی پرواز بحفاظت پہنچ گئی۔