• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیساتھ مسائل مذاکرات سے حل کئے جا سکتے ہیں، افغانستان

کابل(اے پی پی) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قومی کے ساتھ ملاقات کی ہے، اس دوران انہوں نے کابل اور تہران کے درمیان مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔چینی خبررساں ادارے نے افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ مولوی امیر خان متقی نے حسن کاظمی قومی کے ساتھ ملاقات میں دریائے ہلمند پر ایران کے پانی کے حقوق پر تبادلہ خیال کی اور اس بات پر زور دیا کہ کابل اور تہران سے متعلق مسائل کو "بات چیت اور افہام و تفہیم" کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان اور ایران کے درمیان 1351 میں فارسی کیلنڈر میں طے پانے والے ایک معاہدے کی بنیاد پر، جو 1972 میں موافق تھا، کابل دریائے ہلمند کے پانی کو پڑوسی ملک ایران تک جانے کی اجازت دینے کا پابند ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید