• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ میں اب تک کئی فیچرز متعارف ہوچکے ہیں ۔اب واٹس ایپ نے اپنے نئے ورژن v2.23.11.11 میں گروپ چیٹنگ کے نئے آپشن اور سہولیات پیش کی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا دیرینہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس نئے ورژن میں گروپ چیٹنگ کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ فی الحال بعض صارفین اسے تجرباتی طور پر استعمال کررہے ہیں، جس میں میسجنگ سمیت کئی آپشن پرت در پرت رکھے گئے ہیں۔

نئی تبدیلیوں کے تحت نیوی گیشن کو آسان بنایا گیا ہے اور ایک آپشن کے نیچے مزید آپشن رکھے گئے ہیں، تاکہ رسائی میں آسانی ہوسکے۔ پرانے سیٹ اپ میں، ایڈٹ گروپ سیٹنگز، سینڈ میسجز، ایڈٹ گروپ ایڈمن اور اپروو نیو پروجیکٹ کے بٹن شامل تھے۔ نئی تبدیلیوں کے بعد ایڈٹ گروپ سیٹنگز کے نیچے آئکن، ڈسکرپشن، غائب ہونے والے پیغامات، ان کا ٹائمروغیرہ کے آپشن بڑھائے گئے ہیں۔

اسی طرح ایک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں دیگرافراد کو گروپ میں مدعو کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح گروپ ایڈمن کے کنٹرول کے لیے بھی کچھ نئے آپشن پیش کئے گئے ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید