• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بسمہ معروف/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ بسمہ معروف/ ٹوئٹر

پاکستان ویمن کپ میں شریک بسمہ معروف پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بسمہ معروف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی تھی۔ 

بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز کپ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے غلطی اور جرمانے کو تسلیم کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید