• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) آرمی نے 189 گولڈ، 126سلور اور63 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر378 میڈلز حاصل کر کے نیشنل گیمز کا میلہلوٹ لیا۔ واپڈ 105 گولڈ ، 93 سلور اور 78کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر276میڈلز حاصل کر کے دوسرے جبکہ نیوی 28گولڈ 32سلور48کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 108میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن کا حق دار قرار پایا۔ ٹیبل ٹینس خواتین فائنل آرمی کی عائشہ نے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ مردوں کا گولڈ بھی آرمی کے نام رہا۔ ٹینس ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری تھے، مینزسنگل کا گولڈ میڈل واپڈا کے عقیل خان جبکہ خواتین کا گولڈ میڈل واپڈا کی سارہ محبوب نے جیتا۔ایئر فورس نے8گولڈ، 24سلوراور 40کانسی، ایچ ای سی8گولڈ، 17سلوراور 87کانسی، سندھ 4، گولڈ 16سلور22برانز، کے پی کے 4گولڈ ،6سلور39کانسی، پنجاب 3گولڈ، 11 سلور ، 51 کانسی، ریلوے 3گولڈ ،8سلوراور 25کانسی، بلوچستان 2گولڈ، 18سلوراور 30کانسی، پولیس ایک گولڈ، 2سلور،12کانسی جبکہ اسلام آباد 7کانسی کے میڈلز جیت سکا۔ پیر کو مرد و خواتین کے اتھلیٹکس ایونٹ کے مختلف کیٹگریز کے فائنل مقابلوں میں آرمی نے 22گولڈ کے ساتھ میدان مار لیا ۔ واپڈ ا18گولڈ کے ساتھ دوسرے اور ایچ ای سی 3گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ مرد و خواتین کے اتھلیٹکس ایونٹ مختلف کیٹگریز اختتامی فائنل مقابلوں میں آرمی نے 22گولڈ، 17سلور اور 13کانسی کے تمغے جیتے۔

اسپورٹس سے مزید