• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے شہر شنگھائی میں گرمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شنگھائی(آئی این پی)چین کے شہر شنگھائی میں مئی میں شدید گرمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق شنگھائی شہر میں مئی کے مہینے کے دوران درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور اس طرح یہ مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بن گیا،اس سے قبل ماضی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.7ڈگری سینٹی گریڈ 1876، 1903، 1915اور 2018میں ریکارڈ ہوا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید