• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GHQ حملہ کیس، 8 ملزمان کو ملٹری کورٹ کے حوالے کرنے کی منظوری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے 9مئی کوجی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار آٹھ ملزمان کے مقدمات فوجی عدالت میں منتقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ان ملزمان کو متعلقہ کمانڈنگ افسران کے حوالے کر دیا جائے.

گزشتہ روز تھانہ آر اے بازار اور تھانہ سول لائن میں درج مقدمات کے کمانڈنگ افسران اپنے وکیل فیصل قوسین مفتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی بھی عدالت میں موجود تھے.

 کمانڈنگ افسران نے عدالت کے روبرو استدعا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ نمبر 708کے ملزمان محمد ادریس،عمر فاروق، راجہ محمد احسان اور محمد عبداللہ جبکہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ نمبر 981کے ملزمان علی حسین،لعل شاہ،شہریار ذوالفقار اورفرحاد خان اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔

اہم خبریں سے مزید