• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی سلمان خان کی جگہ رنبیر کپور کو نئی فلم کی آفر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے دبنگ اسٹار سلمان خان کے انکار پر اپنی فلم ’چیمپئنز‘ کی پیشکش چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے 2022 میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2018 کی ہسپانوی فلم چیمپئنز کا ریمیک بنارہے ہیں جس میں مرکزی کردار سلمان خان نبھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس وقت فلم میں کام کرنے کے لئے ہامی بھر لی تھی تاہم اب انہوں نے عامر خان کی مذکورہ فلم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی فلم کے مرکزی کردار کے لئے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے رابطہ کرلیا۔

رنبیر کپور نے فلم کی کہانی سننے کے بعد اس میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اگر معاملات طے پا گئے تو وہ چیمپئنز میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم ’انیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹر سارو گنگولی کی زندگی پر مبنی فلم میں بھی ان کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید