کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت سے ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت نے ریفرنس ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا
دیا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
درخواست ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کے جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد اب عدالت کا سماعت کا اختیار نہیں۔
ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 4 ملزمان نامزد تھے، شریک ملزمان میں سابق مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی ایس او شیخ عمران الحق، ستار یعقوب، سابق وفاقی سیکریٹری ارشد مرزا شامل تھے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس 2020 میں دائر کیا گیا تھا۔