• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ نے نئی فلم کیلئے اپنی’پگڑی‘ اتار دی

دلجیت دوسانجھ، فائل فوٹو
دلجیت دوسانجھ، فائل فوٹو 

 معروف بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ فلم ’چمکیلا‘ میں بالکل نئےانداز میں نظر آئیں گے۔

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’چمکیلا‘ میں کام کرنے کے لیے دلجیت دوسانجھ نے اپنی پگڑی اتار دی ہے۔

فلم ’چمکیلا‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے جس میں بھارتی اداکار کو پہلی بار بغیر پگڑی کے دیکھا گیا ہے۔

مداح ٹیزر میں دلجیت دوسانجھ کو بالکل ایک نئے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے اور فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

فلم’چمکیلا‘ ایک پنجابی گلوکار امر سنگھ کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جنہیں 27 سال کی عمر میں قتل کر دیا گیا تھا۔

دلجیت دوسانجھ اس فلم میں آنجہانی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کردار میں جبکہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا، امر سنگھ کی اہلیہ امر جوت کور کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید