• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیعنامہ، لوکل ریٹ اور زعی ٹیکس پر نظر ثانی کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)انجمن پٹواریان و قانون گویان ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر زرشاد خلیل نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بیعنامہ،لوکل ریٹ اور زعی ٹیکس کے حوالے سے نظر ثانی کرے اور پٹواریوں کی اس حوالے سے مشکلات حل کی جائیں ۔ پٹوار خانوں کی صفائی کا مناسب بندوبست رکھا جائے اور کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔پٹوار خانوں میں ریکارڈ کی درستگی کی جائے جبکہ روزنامچہ واقعات اور انتقالات کے حوالے سے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں ۔اس موقع پر انجمن پٹواریاں و قانون گویان کے جنرل سیکرٹری ہارون بشیر نے کہا کہ پٹوار خانوں میں تمام ریکارڈ درست رکھا جائے اور عوام کو اس حوالے سے سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ ضلعی انتظامیہ اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں تمام پٹواری عوام کو سہولیات دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پٹواریوں کے مابین بہترین روابط قائم ہیں ۔
پشاور سے مزید