سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اپنی بیٹیوں کو بہتر انسان بننے کے لیے ایک اہم مشورہ دیا۔
باراک اوباما جلد ہی نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز میں اپنی زندگی کے کچھ اہم لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اور مشیل نے اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا اوباما کو مشورہ دیا کہ اُنہیں کم از کم دن میں ایک ایسی سرگرمی لازمی کرنی چاہیئے جس میں وہ زندگی کے ہر شعبے سے نمٹ رہی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر اور کچھ نہیں تو ایسا کرنے سے وہ دو باتیں لازمی سیکھیں گی پہلی یہ کہ اُنہیں اس بات کا احساس ہوگا کہ کام کرنا کتنا مشکل ہے اور دوسری یہ کہ اس طرح بطور گاہک وہ لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح وہ ان لوگوں جیسی نہیں بنیں گی جو کہ محنت کش لوگوں کا مذاق اُڑاتے ہیں۔
باراک اوباما نے نئی نسل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آج کل کی نسل کا ایک اچھا کیریئر اور اچھی زندگی گزارنے کے بارے میں یہ خیال ہے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر ان کا کچھ کنٹرول ہو اور ہر کام کو کرتے ہوئے انہیں اس کام کے مقصد اور معنی کا کچھ احساس ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ اس لیے یہ ضروری ہے کہ اگر کوئی اپنا آدھا یا اس سے زیادہ دن کسی چیز کے لیے وقف کررہا ہے تو اسے جو بھی کام وہ کررہا ہے اس کام کے لیے اچھا محسوس کرناچاہیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ انسان جو کچھ حاصل کر رہا ہے وہ بھی درست ہے لیکن میں واجبات کی ادائیگی کو بھی ضروری سمجھتا ہوں۔