• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت سے شفقت کا رشتہ ہے، ہر موقع پر مشاورت کرتا ہوں، سردار تنویر الیاس

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت سے شفقت کا رشتہ ہے، ان سے ہر موقع پر مشاورت کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی اور معاشی گرداب میں تحریک انصاف کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی گرداب سے نکالنے کےلیے چوہدری شجاعت حسین کے پاس آیا ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ فوجی قوانین کے ساتھ نمٹا جائے۔ عمران خان نے فوج کے خلاف پوری کھیپ تیار کی۔ سب پتہ ہے سوشل میڈیا چلانے والوں کو کیسے پیسے دیے جاتے رہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ بابائے قوم سے جڑی چیزوں کا احترام ہم پر فرض ہے، ہم پی ٹی آئی کی دلدل میں پھنسے رہے۔ ہمارے ملک میں بہت سے ایسے سانحات ہوئے جن سے تکلیف ہوئی۔ 

قومی خبریں سے مزید