• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر بات ہوئی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اور امریکی سفیر نے علاقائی تعاون اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں مزید تعاون پر اتفاق کیا۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جون میں ہیلتھ ڈائیلاگ کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  امریکی سفیر سے ملاقات میں علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد تعمیر نو سمیت پاک امریکا تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید