کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیلنجرز نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں بلاسٹرز کو 5 وکٹوں سے ہراکر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں بلاسٹرز 45 اوورز میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ چیلنجرز نے ہدف 42 ویں اوور میں 5 وکٹ پر بنالیا۔ ارم جاوید نے 49اورمنیبہ علی نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ معصومہ جعفری نے4اور سعدیہ اقبال نے3وکٹ لیے ۔ چیلنجرزکیلئے جویریہ رؤف اور عمیمہ سہیل کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں بننے والے 134 رنز نے جیت کی بنیاد رکھ دی۔ جویریہ رؤف 82رنز اور عمیمہ سہیل نے 75رنز بنائے۔