کوئٹہ(پ ر)بلو چستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری سے گزشتہ روز بلو چستان بیروز گار لائیو اسٹاک ویٹرنری ڈاکٹرایسوسی ایشن کے وفد نے ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید بلوچ کی قیادت میں ملا قات کی ۔ وفد میں ایسو سی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر دوست عالم مری ، فنانس سیکر ٹری ڈاکٹر نصر اللہ ،جوائنٹ سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد اور پریس سیکر ٹری ڈاکٹر ذیشان شامل تھے ۔ وفد نے غلام نبی مری کو اپنے جائز مطالبات کے حوالے سے آگا ہ کر تے ہوئے مطالبات کی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور کہا کہ ہم گزشتہ کئی مہینوں سے ارباب اختیار محکمہ صحت کے ذمہ داروں سے اپنے مطالبات کو تسلیم کروانے کے لئے ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن ہمارے مطالبات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا ہے اور ہمیں احتجاج کر نے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔وفد سے گفتگو کر تے ہوئے غلام نبی مری نے کہا کہ بلو چستان کی 70فیصد آبادی کا ذریعہ معاش اور گزر برس شعبہ لائیو اسٹاک سے ہے لیکن اس شعبے سے تعلق رکھنے والے ویٹنری ڈاکٹرز عرصہ دراز سے روز گار نہ ہو نے کی وجہ سے شدید مسائل اور مشکلات سے دور چار ہیں ۔ محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز کوملازمتوں کے لئے آسا میاں فراہم کر کے انکے خدشات اور مشکلات کو دور کیا جائے تاکہ یہ شعبہ تر قی کی جانب گامزن ہو سکے اور بے روز گار ڈاکٹروں کا ذریعہ معاش کا مسئلہ بھی حل ہو سکے ۔