• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنے والی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

مصر میں ایک تصویر پر تنازع پیدا ہوگیا اور شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر موٹرسائیکل سوار کی تصویر سامنے آنے کے بعد اسے کئی اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا اور معلومات کی کمی کے باعث اس کے بارے میں طرح طرح کی باتیں لکھی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق کئی لوگوں نے تصویر میں کپڑے کے تھیلے سے جھانکنے والے پیرکو دیکھ کر کہنا شروع کردیا کہ ’موٹرسائیکل سوار لاش لے جارہا ہے لیکن اسے نہیں معلوم کہ اس کا جرم بے نقاب ہوگیا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی غلط فہمی کے باعث کئی لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس غلطی کو ایک سرکاری ذرائع نے بعدازاں حل کردیا اور کہا کہ موٹرسائیکل سوار تیار شدہ کپڑوں کی دکانوں کا مالک ہے جو دکانوں میں کپڑوں کی نمائش کے لیے استعمال ہونے والا ایک پتلا (ڈمی) لے کر جا رہا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید