• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دیہاتیوں نے روڈ بنانے والے ٹھیکیدار کی جعلسازی بے نقاب کردی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں روڈ بنانے والے ٹھیکیدار کی مبینہ جعلسازی کا مقامی شہریوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے علاقے میں سڑک کی تعمیر کے لیے ناقص سامان استعمال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ دیہاتی اپنے ہاتھوں سے ایک نئی تعمیر شدہ سڑک کو کارپٹ کی طرح اٹھا لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی ٹھیکیدار نے روڈ بناتے وقت جعلی کام کیا جبکہ دیہاتیوں نے مقامی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس ناقص کام کی منظوری دینے والے انجینئرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب بھارتی ٹھیکیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ روڈ کی تعمیر کے لیے جرمن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید