• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی فیملی ہسپتال کے ڈی ایم ایس کیخلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات

راولپنڈی( ناصر چشتی،خصوصی نمائندہ) ہولی فیملی ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم نواز کیخلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دی۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ مذکورہ ڈی ایم ایس گزشتہ8 سال سے نان پریکٹس الاؤنس لے رہے ہیں مگراین پی اے لینے کے باوجود ذاتی کلینک بھی چلارہے ہیں ۔ ادھر ڈی ایم ایس نے بتایا کہ ایک سینئر ریٹائرڈ ڈاکٹر ہولی فیملی ہسپتال کا سرکاری گھر خالی نہیں کررہے تھے جو اب خالی کرا لیا گیا ہے وہ میرے خلاف مختلف ناموں سے اینٹی کرپشن میں درخواستیں دے رہے ہیں ۔ میں اپنی بے گنا ہی عدالت میں ثابت کرونگا۔
اسلام آباد سے مزید