• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانی کا بھی 9 مئی کے واقعات کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان

مانی، فائل فوٹو
مانی، فائل فوٹو 

 پاکستان کے معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے 9 مئی کے واقعات کے بعد سیاست چھوڑ کر اپنی ساری توجہ اپنے بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے بعد تیزی سے سیاست چھوڑ کر جانے والے سیاستدانوں پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں یہ اعلان کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا تعلق حلقہ این اے 251 کراچی گلشن اقبال سے ہے، میرا بطور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر شوبز انڈسٹری سے تعلق ہے اور ماضی میں کئی سیاسی جماعتوں سے بھی تعلق رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں جو کچھ ملک میں ہوا اس کے بعد میں  نے سوچا ہے کہ مجھے اپنی ساری توجہ اپنی فیملی کو دینی چاہیئے کیونکہ میرے دونوں بچوں کے رزلٹ بھی اچھے نہیں آئے اور اس کی وجہ میں ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ  میں بچوں پر توجہ دینے کے بجائےہر وقت سیاست کرنے میں لگا رہا لیکن 9 مئی کو میں اپنے گھر پر ہی تھا اور میں نے کچھ بھی نہیں کیا لیکن اُس کے باوجود میں بھی میں آج سے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید