• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے پچھلے ماہ بیجنگ کا خفیہ دورہ کیا، رپورٹ

سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز، فائل فوٹو
سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز، فائل فوٹو

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے پچھلے ماہ بیجنگ کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

چینی اخبار کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے چین کے انٹیلیجنس حکام سے ملاقات کی تھی۔

اس دورے میں سی آئی اے سربراہ نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان انٹیلیجنس رابطے کھلے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

دورے کے متعلق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے بھی رپورٹ شائع کی تھی۔

سی آئی اے ڈائریکٹر نے ایسے وقت میں دورہ کیا کہ جب بائیڈن انتظامیہ چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو از سرنو ترتیب دینا چاہتی ہے۔

دونوں ممالک میں تائیوان کے معاملے پر تناؤ ہے جبکہ فروری میں امریکی فضائیہ نے جاسوسی کے الزام میں چین کا ایک غبارہ بھی گرا دیا تھا، چین کا موقف تھا کہ غبارہ موسمی صورتحال کے جائزے کیلئے بھیجا گیا تھا۔

بیجنگ نے حال ہی میں امریکی سیکریٹری دفاع سے ملاقات کیلئے انکار کیا تھا لیکن آج سنگاپور میں جاری شنگری-لا کانفرنس میں چین کے وزیر دفاع اور امریکی ہم منصب کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید