• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی 22 جون کو امریکی کانگریس سے خطاب کے لئے مدعو

واشنگٹن (این این آئی )امریکی کانگریس کے رہنماؤں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 22 جون کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کیلئے مدعو کیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون میک کارتھی، سینیٹ کے اکثریتی لیڈر چک شومر، سینیٹ کے ریپبلکن لیڈر مچ میک کونل اور ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ یہ خطاب امریکا اور بھارت کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید