نئی دہلی(جنگ نیوز)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کے دو روزہ دورے پر اتوار کو نئی دہلی پہنچے۔ جہاں وہ دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جس میں مشترکہ ہتھیار سازی کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر بھی بات چیت ہو گی۔ امریکی وزیر دفاع کا دورئہ بھارت اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورئہ امریکا سے دو ہفتے قبل ہو رہا ہے۔ اس دورے میں مودی امریکی صدر جوبائیڈن سے بھارت امریکا عالمی اسٹرٹیجک پارٹنر شپ پر بات چیت کریں گے۔