کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی 250ویں یومِ آزادی پر ٹرمپ کا انتخابی خطاب، کمیونزم پر تنقید، انتخابی اصلاحات کا مطالبہ، امریکی صدر کا کہنا تھا کمیونزم ناسور، ابتدا ہی میں ختم کرنا ضروری ہے، امریکا انسانی تہذیب کی عظیم کامیابی، فوج اتنی طاقتور کبھی نہیں رہی جتنی آج ہے، ایرانی عسکری قوت کو تباہ کر دیا ہے، انہوں نے ووٹنگ قوانین سخت اور شہریت ثبوت شرط عائد کرنیکا مطالبہ کیا، شدید گرمی اور طوفان کے باعث تقریب عارضی معطل، سفید فام قوم پرستوں کی موجودگی توجہ کا مرکز بن گئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی ڈھائی سوویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر واشنگٹن کے نیشنل مال میں انتخابی مہم کے انداز میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس سے ووٹنگ قوانین سخت کرنے، ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹ محدود کرنے اور ووٹر رجسٹریشن کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔