القدس (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے امریکا میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفترسے جاری بیان کے مطابق اپنی گفتگو میں نتن یاہوکا کہنا تھاکہ امریکا عالمی آزادی کا ضامن ہے اور اسرائیل دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بات چیت کے دوران نتن یاہونے ٹرمپ کو امریکا کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔