• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسرائیلی سفیر نے امریکا ایران معاہدہ ایران کے سامنے بڑی پسپائی قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق اسرائیلی سفیر نے امریکا ایران معاہدے کو ایران کے سامنے بڑی پسپائی قراردے دیا۔ڈینی ایالون نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو مالی وسائل فراہم ، تہران شرائط طے کر رہا ہے،انہوں نےٹرمپ پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کا الزام عائد کیا، ایالون نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے امریکی کانگریس میں حمایت کھو دی اورامریکا سمیت دنیا بھر میں اس کی ساکھ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوستی نہیں بلکہ صرف اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں، جبکہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات سے جوڑ کر غلطی کی جس سے ٹرمپ نے فائدہ اٹھایا۔

دنیا بھر سے سے مزید