ریاض (شاہد نعیم)سعودی وزارتِ افرادی قوت نے مملکت میں ان غیرملکی کارکنوں کے لیے رعایتی مہلت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے، جن کے ورک پرمٹ ایکسپائر ہوئے 12 ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں۔وزارتِ افرادی قوت کا کہنا ہے ’ وہ غیرملکی کارکن بھی اس مہلت سے مستفیض ہوسکیں گے جن کے ورک پرمٹ 6 ماہ یا اس سے زائد مدت سے جاری ہی نہیں کیے گئے۔