• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت رواں ہفتے اتحادیوں کو بجٹ کے بارے میں اعتماد میں لے گی

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت کی جانب سے رواں ہفتے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو وفاقی بجٹ 2023-24ء کے بارے میں اعتماد میں لیا جائیگا ، ان کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ کے بجٹ کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ بجٹ کے حوالے سے حکمران اتحاد کا سربراہی اجلاس اور پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس بھی ہونگے ۔ ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے رواں ہفتہ اہم ہو گا ۔ معاشی ٹیم کی جانب سے اہم سرگرمیاں ہوں گی ، وزیر اعظم کی ہدایت پر معاشی ٹیم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو آئندہ کے بجٹ بالخصوص قومی ترقیاتی پروگرام 2023-24 ء کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ معاشی صورتحال اور بجٹ کے معاملے پر حکمران اتحاد کا سربراہی اجلاس بھی متوقع ہے جبکہ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس بھی ہونگے۔بجٹ اجلاس میں حکومتی ارکان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ ارکان سے رابطے کئے جا رہے ہیں کہ جمعہ 9 جون کو کسی صورت دوسری مصرو فیت نہ رکھی جائے جبکہ حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو متوقع ہے ۔ معاشی سرگرمیوں کے سلسلے میں اقتصادی سروے جاری کیا جائے گا ۔ اہم وزارتوں کے بجٹ کے بارے میں شراکت داروں سے مزید مشاورت کی جائے گی ۔ اس میں خارجہ امور ، دفاع ، داخلہ ، پی ایس ڈی پی کے شعبے اہم ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران متوقع محاصل کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید