• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانی ہوگی، شیری رحمٰن

شیری رحمٰن، فائل فوٹو
 شیری رحمٰن، فائل فوٹو  

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ اس سال ماحولیات کے عالمی دن کا موضوع ’بیٹ پلاسٹک پولوشن‘ ہے۔

 شیری رحمٰن نے ماحولیات کےعالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اس موضوع کے انتخاب کا مقصد پلاسٹک سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور اس کے حوالے سے حل تلاش کرنا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے اہداف کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور مینوفیکچررز بھی وفاقی دارالحکومت میں ان اشیاء کو ختم کرنے کے لیے رضامند ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست 2023ء سےایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پلیٹس، پیالے، کپ وغیرہ کےخاتمہ کا آغاز ہوجائے گا۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ یکم اگست سے سنگل یوز پولی تھین بیگز، پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر بھی مرحلہ وار پابندیوں کا آغاز ہوگا اور نئے ضوابط کی خلاف ورزی کے حوالے سے جرمانے کے الگ قانون متعارف کروائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید