• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی کےلیے مرتضیٰ وہاب کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی پریس کانفرنس سے متعلق کے ٹوئٹ پر پیغام جاری کردیا۔

اپنے پیغام میں پی پی چیئرمین نے تمام چیئرمینز، ڈپٹی چیئرمینز، میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن امیدواروں کو نامزدگی پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اب ہم نے اگلے مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانی ہے تاکہ عوام کی بہتر خدمت کی جاسکے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ خاص طور پر حیدر آباد اور کراچی کے عوام کا شکریہ، جنہوں نے پہلی بار پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاشف شورو اور مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے سندھ کے دو بڑے شہروں کے پہلے میئر ہوں گے لیکن آخری نہیں۔


قومی خبریں سے مزید