• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ و دیگر سامان برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کسٹم انفورسمنٹ نے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ، شیشہ فلیور، وائپ فلیور، سگار اور سگار فلٹر ضبط کیے۔

حکام کے مطابق برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ہے، برآمد شدہ سامان میں 6 لاکھ 90 ہزار سگریٹس اور بڑی تعداد میں شیشہ فلیور سگار اور فلٹر شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید