• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ روس کا دورہ شروع کر دیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی نے روس کا چار روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔محمد صادق سنجرانی اور پاکستانی سنیٹر روسی قیادت کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے ملاقاتیں کرینگے ، پاکستان اور رشین ریپبلک کے مابین پاکستان کے ایوان بالا سینٹ کے چیئرمین اور سنیٹروں کے وفد کا یہ تاریخ ساز دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی اور انکے وفد میں شامل سنیٹر عبدالغفور حیدری امکانی طور پر رشین ری پبلک کی اعلیٰ قیادت سے دوطرفہ تجارتی‘ پارلیمانی‘ اقتصادی شعبے میں تعلقات کی نئی جہتوں کے بارے میں اہم ملاقاتیں کرینگے۔ چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی سنیٹرز کے ایک وفد کے ہمراہ روس کی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا میٹیو ینکو کی دعوت پر روس کے چار دورہ دورے پر پیر کو ماسکو پہنچے۔ ماسکو کے ڈومو و ڈیٹو ائرپورٹ پہنچنے پر وی آئی پی لائونج میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ معزز وفد کو روس کی جانب سے فیڈریشن کونسل اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سینٹ کے درمیان تعاون کے گروپ کے سربراہ چیزوف ولادمیر الیکسیو سیوز نے خوش آمدید کہا۔ مزید براں رشین فیڈریشن میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر شفقت علی خان پاکستان کی جانب سے وفد کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ آج منگل سے سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین اور اُنکے وفد کی روسی شخصیات سے ملاقاتوں کا آغاز ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید