• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملہ، قائد سے منسوب نوادرات کو نقصان پہنچانے والے شر پسند کی شناخت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جناح ہاؤس لاہور پر 9 مئی کو ہوئے حملے کے ایک اور شر پسند کی شناخت کر لی گئی ہے۔

شر پسند علی شان نےجناح ہاؤس میں قائدِ اعظم محمد علی جناح سے منسوب یادگاری نوادرات کو نقصان پہنچایا تھا۔

سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شر پسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ، علی رضا بے نقاب ہوا تھا جس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند علی رضا نے ایک بیان میں کہا  کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔

قومی خبریں سے مزید