• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولز امتحانات کا مراکز کا معائنہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان کے سلسلے میں پشاور تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات اور ڈپٹی کنٹرولز امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا پشاور تعلیمی بورڈ حکام کے مطابق معائنے کے دوران سینٹر نمبر 137میں ایک طالب علم کو موبائل استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا ،مذکورہ طالب علم کے خلاف بورڈ قوانین کے تحت کیس بنا دیا گیا جسکی سزا 6امتحانات کیلئے نا اہلی ہے، ہال میں موجود ممتحن کو امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کیا گیا اور انکی جگہ متبادل عملہ کا انتظام کیا گیا کنٹرولر امتحانات نے اپنے بیان میں والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر بچوں کو امتحانی ہال میں موبائل فون اند لے جانے سے سختی سے منع کریں ،امتحان کی شفافیت کیلئے تمام امتحانی عملے اور متعلقہ کالجز کے ریزیڈنٹ انسپکٹرز کو ہدایت جار ی کی کہ طالب علموں کو امتحانی ہالز میں موبائل فون اور سمارٹ واچ لے جانے کی سختی سے روک تھام کریں۔
پشاور سے مزید