• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آ ئی سی نے علاج میں استعمال سامان کی گمشدگی کی تحقیقات کا آغاز کردیا

پشاور (جنگ نیوز)پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے ہسپتال کے سینٹرل سٹور سے امراضِ قلب کے علاج میں استعمال ہونے والے بعض ڈسپوزایبل سامان کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔معاملہ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث افرد کی گرفتاری کے لیے ایف ائی آر درج کر لی گئی ہے۔ابتدائی انکوائری کے بعد سینٹرل سٹور کے چار ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق گمشدہ ڈسپوزایبل سامان کی مالیت تقریباً 45 ملین روپے ہے جبکہ سامان کی برآمدگی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
پشاور سے مزید