• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشتنگری، فائرنگ سے زخمی ایکسائز انسپکٹر 13 ماہ بعد جاں بحق

پشاور(کرائمرپورٹر)تھانہ ہشتنگری کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ایکسائز انسپکٹر13ماہ سے زائد عرصہ سے زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ بھی درج کرلی تھی تاہم فریقین کے درمیان بعد میں راضی نامہ بھی ہوا۔ پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر فائرنگ کا واقعہ دسمبر2024میں پیش آیا تھا جب ہشت نگری کے علاقے میں ایکسائز اینڈنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر محمد جمیل بابر ولد پیر محمد ایڈوکیٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے اس دوران گاڑی میں نامعلوم مسلح آفراد نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے ایکسائز انسپکٹر محمد جمیل بابر ولد پیر محمد ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران وہ 13ماہ سے زائد عرصہ تک زیرعلاج رہے اور گزشتہ روز وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق فریقین میں راضی نامہ بھی ہوا۔ان کا نمازجنازہ گزشتہ روز تحصیل پارک پشاو رمیں ادا کردیا گیاجس کے بعد انہیں آہوں وسسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید