• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز، آخری مرحلے میں داخل

پشاور(این این آئی ) خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پشاور ڈویڑن کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی حاصل کرلی، ملاکنڈ نے سلور اور مردان ڈویڑن کی ٹیم نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد ترندتھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ، ٹرافیاں اور کیشن انعامات دیئے ان کے ہمراہ ، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس شاہ فیصل ،صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خضر اللہ سمیت دیگر عہدیدار اور بڑی تعداد میں کھلاڑی بھی موجود تھے۔ انڈر 21 گیمز میں پشاور ڈویڑن کی ہینڈ بال اور تھرو بال ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے،ہینڈ بال کے فائنل میں پشاور نیمردان کو 17ـ28 سے شکست دی جبکہ تھرو بال کے فائنل میں پشاور کی ٹیم نے ڈی آئی خان کو 0ـ2 سے ہراکر چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا،اختتامی تقریب کے موقع پر پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اور خیبر پختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر بہرے کرم مہمان خصوصی تھے، جبکہ خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارشد حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
پشاور سے مزید