• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی انڈر 21 گیمز اختتام پذیر، پشاور ریجن کی 189 میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز اختتام پذیر ہوگئیں، جن میں پشاور ریجن کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 189میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، میڈلز میں124گولڈ، 43 سلور اور 22 برونز شامل ہیں۔ مالاکنڈ ریجن نے 18 گولڈ، 31 سلور اور 48 برونز اور مجموعی 97 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ مردان ریجن نے 14 گولڈ، 26 سلور اور 45 برونز میڈلز اور مجموعی 85 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوہاٹ ریجن کو فیئر پلے ٹرافی سے نوازا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر اور ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی سمیت دیگر شخصیات نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈی آئی خان ریجن نے 14 گولڈ، 19 سلور اور 32 برونز میڈلز کے ساتھ چوتھی، ہزارہ ریجن نے 13 گولڈ، 36 سلور اور 55 برونز میڈلز کے ساتھ پانچویں جبکہ بنوں ریجن نے 12 گولڈ، 27 سلور اور 45برونز میڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن اور کوہاٹ ریجن نے 12 گولڈ، 24 سلور اور 41 برونز میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 21 گیمز میں صوبے کے 7 ریجنز سے 5 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گیمز میں 18 خواتین اور 38 مردوں کے کھیل شامل تھے۔
پشاور سے مزید