• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے باکسر عبیداللہ خان نے انڈر 21 گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

پشاور ( آن لائن ) پشاور کے نوجوان باکسر عبیداللہ خان نے خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ یہ کامیابی نہ صرف عبیداللہ خان کی ذاتی محنت بلکہ ان کے کوچ شاداللہ کی بہترین تربیت اور رہنمائی کا بھی ثبوت ہے، جنہوں نے ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر ایک بہترین کھلاڑی بنایا۔مقابلوں کے دوران عبیداللہ خان کی تکنیک، رفتار اور اعتماد قابلِ دید رہا۔ باکسنگ حلقوں کے مطابق یہ شاندار کارکردگی کوچ شاداللہ کی مسلسل محنت، جدید تربیتی طریقوں اور کھلاڑی پر بھرپور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ کوچ شاداللہ نے ہر مرحلے پر عبیداللہ خان کو حوصلہ دیا اور ان کی فنی مہارت کو مزید بہتر بنایا۔
پشاور سے مزید