• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر دوسرا شخص وٹامن ڈی کی کمی کاشکار ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر، پروفیسر آفتاب محسن، پروفیسر سومیہ اقتدار، حامد اظہار، خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں ہر دوسرے انسان کے اندر وٹامن ڈی کی کمی ہے ۔مزید برآں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایف سی کالج میں فارمین انٹرنیشنل کانفرنس آن بزنس اینڈ اینوویشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور بیرون ممالک سے آئے ریسرچرز بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ طبی درسگاہیں ہمیشہ علم پھیلاتی ہیں۔ نوجوانوں کو کاروبار کی دنیا میں جدت لانا ہوگی۔ پمز میں بطور سربراہ بچوں میں ریسرچ کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرفارمر اپنی دنیا خود بناتا ہے اور پرفارمر ہمیشہ مشکلات کو عبور کر کے کامیابی حاصل کرتاہے۔